انٹونی بلنکن

امریکا کا چین کی پیش کردہ روس یوکرین امن تجاویز پر شکوک و شبہات کا اظہار

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکا نے چین کی پیش کردہ روس یوکرین امن تجاویز پر شکوک و شبہات کا اظہار کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ کوئی بھی منصوبہ جو غیرمنصفانہ نتائج دے، تعمیری سفارت کاری نہیں۔انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ یہ بات شکوک پیدا کرتی ہے کہ چین یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ یوکرین سے روسی افواج کے انخلا کے بغیر جنگ بندی روسی فتح کی توثیق کی حمایت ہوگی۔خیال رہے کہ چین کی امن تجاویز میں روس یوکرین امن بات چیت،علاقائی سالمیت کا احترام اور جنگ بندی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں