فن لینڈ

ترکیہ کے پارلیمانی کمیشن نے فن لینڈکی نیٹو میں شمولیت کے بل کی منظوری دے دی

انقرہ (گلف آن لائن)پارلیمان کے خارجہ امور کے کمیشن نے فن لینڈ کی معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم(نیٹو) میں شمولیت کے لیے ایک بل کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس بل کو اب بھی پارلیمان کی جنرل اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ پارلیمنٹ فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی توثیق کردے گی۔تاہم انھوں نے سویڈن کی درخواست کی منظوری نہیں دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں