جان کربی

اسرائیل میں خانہ جنگی چھڑجائے گی؟امریکا کو یقین نہیں، وائٹ ہائوس

واشنگٹن (گلف آن لائن)وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امریکا کو اسرائیل میں جاری بدامنی پر تشویش لاحق ہے، لیکن اسے یہ یقین نہیں کہ یہ بدامنی بے قابو ہوجائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکاعدالتی اصلاحات سے متعلق ان قوانین کے بارے میں فکرمند ہے جنھیں نیتن یاہو کی حکومت نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

تاہم انھوں نے کہا کہ حکومت میں چیک اوربیلنس جمہوری معاشروں کو مضبوط کرتا ہے۔ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا امریکی صدر جو بائیڈن کو اس بات پر تشویش لاحق ہے کہ اسرائیل میں تشدد سے خانہ جنگی کا خطرہ ہے،کربی نے کہا:صدر کو اس بات کی کوئی تشویش نہیں کہ اسرائیل کسی ھی قسم کی خانہ جنگی میں تبدیل ہونے جا رہا ہے۔انھوں نے مزیدکہاکہامریکاکی تشویش اسرائیلی عوام،ایک ملک کے طور پراسرائیل اور اس کی جمہوریت کے لیے احترام، دوستی اور تعریف کی وجہ سے ہے۔تاہم، جان کربی نے نوٹ کیاکہ امریکا حالیہ پیش رفتوں پر فکرمند ہے۔انھوں نے واشنگٹن کے اس مطالبہ کا اعادہ کیا کہ اسرائیلی رہ نما افہام وتفہیم سے کام لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں