مسرت جمشید چیمہ

خرید لو، بلیک میل کر و اور تقسیم کر کے ذاتی فائدے (ن) لیگ کا وتیرہ ہے’ مسرت جمشید

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا وتیرہ رہا ہے کہ خرید لو، بلیک میل کر لو اور تقسیم کر کے ذاتی فائدے حاصل کر لو، (ن)لیگ سپریم کورٹ کو تقسیم کرکے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے کوشاں ہے لیکن اعلیٰ عدلیہ کے معزز ججز صاحبان ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے، قوم سوال کر رہی ہے اظہر مشوانی کی بازیابی کس ادارے کی ذمہ داری ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ سوموٹو نوٹس کے نتیجے میں آج شہباز شریف وزیراعظم ہیں لیکن اب وہ سو موٹو کا اختیار ختم کرنا چاہتے ہیں،کیوں نہ سو موٹو پچھلے سال مارچ سے کالعدم قرار دئیے جائیں تاکہ ملک کو تباہی کرنے والوں سے نجات مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچنانے کے لئے پرعزم ہیں ،ملک میں حقیقی آزادی کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ،ان شا اللہ تاریک رات کا خاتمہ ہوگا اور ایک حقیقی آزاد پاکستان کا سورج طلوع ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں