جمشید چیمہ

چوروں کا ٹولہ مفادات کیلئے گھنٹوں میں قانون سازی کر رہاہے’ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ تیرہ کا ٹولہ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف جس طرح کی سازش کر رہا ہے اس سے نظا م انصاف کی چولیں ہل گئی ہیں،

پی ٹی آئی ماتحت سے لے کر اعلیٰ عدلیہ تک جامع اصلاحات چاہتی ہے جس کا مقصد نظام انصاف کو مضبوط کرنا ہے جبکہ چوروں کا ٹولہ اپنے مفادات کیلئے گھنٹوں میں قانون سازی کر رہاہے،قوم یہ دیکھ لے عمران خان اس ملک اور ان کی خاطر اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر سسیلین مافیا کے خلاف تن تنہا کھڑا ہے اور ان شا اللہ اس جنگ میں جیت حق اور سچ کی ہو گی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت بدحواس ہوچکی ہے ،ہر وہ شخص جو اپنے حقوق مانگ رہا ہے اس کی زبان کاٹنے کی کوشش کی جارہی ہے ،

یہ سیاسی دور نہیں بلکہ بد ترین ڈکٹیٹر شپ کا دور ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک کے حالات جس نہج پر پہنچ گئے ہیں اب انتخابات نہ کرائے گئے تو خدانخواستہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سچ بولنا بلکہ بولنا ہی جرم ٹھہرادیا گیا ہے لیکن قوم اب چپ نہیں رہے گی ،یہاں ہرگھر میں اظہر مشوانی ہے ،کتنے اظہر مشوانی جبر کے نظا م کے ذریعے لا پتہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں