شہزادہ محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد کی امارات کی نئی قیادت کو ذمہ داریاں سنھبالنے پر مبارک باد

ریاض (گلف آن لائن)سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے متحدہ عرب امارات کی حال ہی میں مقرر کردہ قیادت کو ٹیلیفون پر مبارک باد پیش کی ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے نو منتخب نائب صدر الشیخ منصور بن زاید آل نھیان، ڈپٹی ابوظبی کے ڈپٹی گورنروں الشیخ ہزاع بن زاید آل نہیان، الشیخ طحنون بن زاید آل نہیان کی تقرری اور الشیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کو متحدہ عرب امارات کا ولی عہد مقرر کیے جانے پر مبارک باد پیش کی۔

ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امارات کی نئی قیادت کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ امارات کی نئی قیادت برادر ملک خوشحالی اور ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی اور نئی قیادت اماراتی عوام کی امنگوں کی حقیقی معنوں میں ترجمان ثابت ہوگی۔دوسری طرف سے امارات کی نئی قیادت نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مخلصانہ برادرانہ جذبات کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔سعودی ولی عہد اور اماراتی رہ نماں نے دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں