عمران خان کوپارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس ہائیکورٹ کو ارسال

لاہور(گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواستچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو بھجوا دی ۔فاضل جج نے ریماکس میں کہا کہ اس کے کیسز جسٹس ساجد محمود سیٹھی پہلے بھی سن چکے ہیں،عدالت نے نوٹ میں کہا کہ مناسب ہے اس درخواست پر بھی وہی جج سماعت کریں۔

جسٹس مزمل اخترشبیرنے شہری محمد جنید کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں