سونے کی قیمت

ملک میں سونا مزید سیکڑوں روپے مہنگا ہوگیا

کراچی (گلف آن لائن)ملک میں سونیکی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھا 2 لاکھ 9500 روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 1058 روپے اضافے سے ایک لاکھ 79 ہزار 612 روپے ہوگئی ہے، ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر بڑھ کر 1970 ڈالر ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں