فن لینڈ

فن لینڈ ہماری فورس کا باقاعدہ طور پر شامل ہو گیا، نیٹو سربراہ کا اعلان

برسلز(گلف آن لائن)معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو)کے سربراہ جینز اسٹولٹنبرگ نے کہاہے کہ فن لینڈ منگل کونیٹو میں شامل ہو گیا۔ اس اقدام سے فن لینڈ محفوظ اور نیٹو اتحاد مزید مضبوط ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے برسلز میں نامہ نگاروں کو بتایا کہہم یہاں نیٹو ہیڈ کوارٹر میں پہلی بار فن لینڈ کا پرچم بلند کریں گے۔

یہ فن لینڈ کی سلامتی، نورڈک سکیورٹی اور مجموعی طور پر نیٹو کے لیے اچھا دن ہو گا،انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں سویڈن بھی زیادہ محفوظ ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں