اے ڈی بی

پاکستان میں رواں سال مہنگائی بڑھنے کی شرح زیادہ ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک

کراچی( گلف آن لائن ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے آؤٹ لک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں اس سال مہنگائی کے بڑھنے کی شرح دگنی سے زیادہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان سے متعلق آٹ لک رپورٹ جاری کردی ، جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان کی معیشت سست روی کا شکار رہیگی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلاب کی وجہ سے معاشی شرح نمو کم رہیگی اور پاکستان کی پیداوارمتاثرہوئی جومہنگائی بڑھنے کا سبب ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کوکرنٹ اکانٹ خسارے اور فارن ایکسچینج ذخائرمیں کمی کا سامناہے جبکہ پاکستان کی گروتھ میں 0.6 فیصد کمی بھی ہوئی ہے۔آؤٹ لک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کا مالی خسارہ 6.9فیصدتک پہنچ رہاہے جبکہ پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2فیصدتک ہوگی۔

مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.2فیصد تھی، اس سال مہنگائی کے بڑھنے کی شرح دگنی سیزیادہ 27.5 فیصد تک ہوگی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق گزشتہ 20 سال میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر 10 بڑے ملکوں میں پاکستان بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں