سینیٹ

قومی اسمبلی نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پرقابض اسرائیلی فورسز کی بربریت کے خلاف مذمتی قرارداد منظوری کرلی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قومی اسمبلی نے عبادت میں مصروف فلسطینیوں پر مسجد اقصی میں قابض اسرائیلی فورسز کی تازہ بربریت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی جس میں کہاگیا ہے کہ بچوں اور عورتوں سمیت عبادت میں مصروف فلسطینیوں پر بربریت بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خکاف ورزی ہے،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور عالمی برادری خاموشی کا سکوت توڑے۔جمعرات کو ناز بلوچ نے ایوان میں رولز معطلی کی تحریک پیش کی تاکہ قرارداد پیش کی جاسکے۔

ایوان کی منظوری کے بعد انہوں نے قراداد ایوان میں پیش کی۔جس میں کہا گیا کہ یہ ہائوس اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے رمضان کے مقدس ماہ میں مسجد اقصی میں عبادت میں مصروف نہتے فلسطینیوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، پر بربریت،درندگی کی مذمت کرتا ہے جو اقوام متحدہ کی قرادادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بچوں اور عورتوں سمیت عبادت میں مصروف فلسطینیوں پر بربریت بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خکاف ورزی ہے،

یہ ایوان فلسطین کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور عالمی برادری خاموشی کا سکوت توڑے۔ قرار داد میں کہاگیاکہ اسرائیلی قابض فورسز کے مظالم سے ملک بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوئے ہیں۔سپیکر نے قراداد ایوان میں منظوری کے لئے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں