قومی اسمبلی

سینٹ ، دی نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان بل ،قران پاک کی اغلاط سے پاک طباعت ، ریکارڈنگ بل 2023سمیت متعدد بلز منظو

اسلام آباد (گلف آن لائن)سینٹ نے دی نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان بل ،قران پاک کی اغلاط سے پاک طباعت ، ریکارڈنگ بل 2023سمیت متعدد بلز منظور کرلئے ۔ جمعہ کو اجلاس میں سینٹ نے دی نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان بل 2023 منظور کرلیا اس ضمن میں وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں بل منظور کرنے کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ بعدازاں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے شق وار منظوری کیلئے یہ بل ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔

اجلاس کے دور ان قران پاک کی اغلاط سے پاک طباعت ، ریکارڈنگ بل 2023 منظور کرلیا اس ضمن میں وزیر مملکت برائے قانون و انصاف سینیٹر شہادت اعوان نے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں یہ بل منظور کرنے کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ بعدازاں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے شق وار منظوری کیلئے یہ بل ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔

اجلاس کے دور ان ایوان بالا نے وفاقی ملازمین بینوولینٹ فنڈ اور گروپ انشورنس (ترمیمی )بل 2022 منظور کرلیااس ضمن میں وزیر مملکت برائے قانون و انصاف سینیٹر شہادت اعوان نے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں بل منظور کرنے کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ بعدازاں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے شق وار منظوری کیلئے یہ بل ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔

اجلاس میں پیر روشان انسٹی ٹیوٹ آف پروگریسوو سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز میران شاہ بل 2023منظور کرلیا گیا اس ضمن میں وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں یہ بل منظور کرنے کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ بعدازاں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے شق وار منظوری کیلئے یہ بل ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔

اجلاس میں سینٹ نے پٹرولیم (ترمیمی) بل 2022 پرکمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں 60 ایام کار کی توسیع دینے کی منظوری دیدی اس ضمن میں سینیٹر رخسانہ زبیری نے یہ تحریک ایوان میں پیش کی ۔ بعدازاں ایوان نے پٹرولیم (ترمیمی) بل 2022 پرکمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں 60 ایام کار کی توسیع دینے کی منظوری دیدی۔سینٹ نے اوریئنٹ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گوادربل 2022 پرکمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں 60 ایام کار کی توسیع دینے کی منظوری دید ی اس ضمن میں سینیٹرفوزیہ ارشد نے یہ تحریک ایوان میں پیش کی ۔ بعدازاں ایوان اوریئنٹ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گوادربل 2022پرکمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں 60 ایام کار کی توسیع دینے کی منظوری دیدی۔

اجلاس کے دور ان یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور بل 2023 پرکمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں 60 ایام کار کی توسیع کی منظوری دے دی گئی اس ضمن میں سینیٹرفوزیہ ارشد نے تحریک ایوان میں پیش کی ۔ بعدازاں ایوان نے یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور بل 2023 پرکمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں 60 ایام کار کی توسیع کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے دور ان انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، کلچر اینڈ ہیلتھ سائنسزبل 2022 پرکمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں 20 ایام کار کی توسیع دینے کی منظوری دیدی اس ضمن میں سینیٹرفوزیہ ارشد نے یہ تحریک ایوان میں پیش کی ۔ بعدازاں ایوان نے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، کلچر اینڈ ہیلتھ سائنسزبل 2022 پرکمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں 60 ایام کار کی توسیع دینے کی منظوری دیدی۔سینٹ نے پاکستان بیت المال (ترمیمی )بل 2022 پرکمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں 60 ایام کار کی توسیع دینے کی منظوری دیدی اس ضمن میں سینیٹرنصیب اللہ بازئی نے یہ تحریک ایوان میں پیش کی ۔

بعدازاں ایوان نے پاکستان بیت المال (ترمیمی )بل 2022 پرکمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں 60 ایام کار کی توسیع دینے کی منظوری دیدی۔سینٹ نے بلوچستان میں احساس کفالت پروگرام کے تحت فنڈز کی تفصیلات سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں45 ایام کار کی توسیع دینے کی منظوری دیدی۔ اس ضمن میں سینیٹرنصیب اللہ بازئی نے یہ تحریک ایوان میں پیش کی ۔ بعدازاں ایوان نیبلوچستان میں احساس کفالت پروگرام کے تحت فنڈز کی تفصیلات سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں45 ایام کار کی توسیع دینے کی منظوری دیدی۔سینٹ نے یونیورسل سروس فنڈ کے تحت فنڈز کے اخراجات سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں60 ایام کار کی توسیع دینے کی منظوری دیدی اس ضمن میں سینیٹرنسیمہ احسان نے یہ تحریک ایوان میں پیش کی ۔

بعدازاں ایوان نے یونیورسل سروس فنڈ کے تحت فنڈز کے اخراجات سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں60 ایام کار کی توسیع دینے کی منظوری دیدی۔اجلاس کے دور ان پیر روشان انسٹی ٹیوٹ آ ف پروگریسوو سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میران شاہ بل2023 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ اس ضمن میں سینیٹر فوزیہ ارشد نے پیر روشان انسٹی ٹیوٹ آ ف پروگریسوو سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میران شاہ بل2023 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔اجلاس کے دور ا ن سینیٹ میں پاکستان بحری علاقے بل 2023 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ اجلاس کے دور ان میں پاکستان بحری علاقے بل 2023 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی اس ضمن میں سینیٹر رخسانہ زبیری نیپاکستان بحری علاقے بل 2023 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

اجلاس کے دور ان ایکسپورٹ پراسسینگ زونز اتھارٹی (ترمیمی )بل 2023 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی اس ضمن میں سینیٹر آصف کرمانی نے ایکسپورٹ پراسسینگ زونز اتھارٹی (ترمیمی )بل 2023 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔اجلاس کے دور ان وزارت ریلوے کی پی ایس ڈی پی سے متعلق ر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ اس ضمن میں سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے وزارت ریلوے کی پی ایس ڈی پی سے متعلق ر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں میپکو میں سپورٹس کوٹہ پر بھرتیوں میں بے ضابطگی کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا اس ضمن میںسینیٹر رانا محمود الحسن نے میپکو میں سپورٹس کوٹہ پر غیر منصفانہ طریقے سے بھرتیوں اور اس میں بے ضابطگیو ں کا معاملہ اٹھایا جس کے بعد چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یہ معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا ۔اجلاس کے دور ان سینیٹر رانا محمود الحسن کی گرفتاری سے متعلق تحریک استحقاق متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی۔ اس ضمن میں انہوں نے اپنی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا جس پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یہ معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں