ولادیمیر پوٹن

ہمارے خلاف یوکرینی دہشت گرد حملوں میں مغربی انٹیلی جنس ملوث ہے،روس

ماسکو(گلف آن لائن )روسی صدر ولادیمیر پوتین نے سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی فوج کے وار بلاگر کی ایک دھماکے میں ہلاکت کے تین دن بعد مغربی انٹیلی جنس سروسز کا نام لینے بغیر الزام لگایا ہے کہ یوکرین ان کے ملک میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق صدر پوتین نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر یقین کرنے کی وجہ ہے کہ تیسرے ممالک اور مغربی انٹیلی جنس سروسز روس کے زیر انتظام علاقوں میں تخریب کاری اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی تیاریوں میں ملوث ہیں۔

اس اجلاس میں یوکرین کے ان چار خطوں کے رہ نمائوں نے بھی شرکت کی جن کا گشتہ سال روس نے الحاق کیا تھا۔ملاقات کے دوران روسی صدر نے یوکرینی حکام پر الزام لگایا کہ وہ ان چار خطوں میں وہاں مقیم شہریوں کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں