فواد چوہدری

شہباز شریف مستعفی ہوں’فواد چوہدری کا مطالبہ

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی موقف کے مطابق معیشت اور سیکیورٹی حالات اتنے خراب ہیں کہ انتخابات تک ممکن نہیں۔ایسے موقف کے بعد وزیر اعظم کو ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ خوش آئند ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے اپنے اعلامیہ میں خود کو سکیورٹی معاملات تک محدود رکھا۔ حکومتی سیاسی جماعتوں کے ایجنڈے کا حصہ نہیں بنے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں