پراڈکٹس

تیسری چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹس ایکسپو کا آغاز

بیجنگ (گلف آن لائن) تیسری چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹس ایکسپو ہائیکو، ہینان میں شروع ہو ر ہی ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق نمائش کے علاقے اور نمائشی برانڈز ،دونوں لحاظ سے اس سال کے سی آئی سی ای میں پچھلے دو میلوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، اور ہینان کے انٹرپرائزز اور انڈسٹری ایسوسی ایشنز ایکسپو میں فعال طور پر حصہ لے رہے ہیں تاکہ ایکسپو پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی نمائش کنندگان کے ساتھ تعاون کیا جا سکے۔

کراس بارڈر ای کامرس ایک نئی شکل ہے جس کی حمایت ہینان پوری طرح کر رہا ہے۔ سانیا کراس بارڈر ای کامرس انڈسٹریل پارک ، پہلی بار ایکسپو میں حصہ لے رہا ہے ۔ توقعات کے مطابق اس سال کی ایکسپو میں 300،000 سے زیادہ شرکا کو راغب کیا جا سکے گا ، اور کامرس ڈپارٹمنٹ بڑے پیمانے پر سپر مارکیٹوں ، ڈیوٹی فری شاپس وغیرہ کے لئے پروموشنز سرگرمیوں کا اہتمام کرے گا تاکہ کھپت کے امکانات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں