عمران خان

عمران خان کا قاتلانہ حملے کے مدعی ایس ایچ او کی موت کی انکوائری کا مطالبہ

اسلام آباد(گلف آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے قاتلانہ حملے کے مدعی ایس ایچ او کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایس ایچ او عامر شہزاد نے وزیر آباد میں مجھ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کیا، وہ قتل کے اس منصوبے جس کی تحقیقات جے آئی ٹی کر رہی ہے اور اس کے پیچھے کار فرما عناصر کو بے نقاب کرنے کے حوالے سے ایک اہم گواہ تھے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ریکارڈ کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے، جن پراسرار حالات میں ایف آئی اے کے تفتیش کار ڈاکٹر رضوان، مقصود چپڑاسی اور شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کے دیگر اہم گواہان کی اموات ہوئیں ان کو یاد کرنا بھی اہم ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دل کے دورے کے نتیجے میں ایس ایچ او عامر شہزاد کی اچانک وفات کی باضابطہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں