دل کے امراض

دل کے امراض میں مبتلامریضوں کیلئے ڈرپ اینڈشپ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (گلف آن لائن)نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا،جس میں نگران وزیراعلی پنجاب کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹرفرقدعالمگیر،سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی اورسپیشل سیکرٹری آپریشنزشعیب جدون نے شرکت کی۔

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران پرائمری انجیوپلاسٹی کے حوالہ سے اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے اس حوالہ سے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کوبریفنگ دی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے دل کے امراض میں مبتلامریضوں کیلئے ڈرپ اینڈشپ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ہارٹ اٹیک کی صورت میں مریض کو ضروری انجیکشن لگاکرایمبولینس کے ذریعے تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں بھیجاجائے گا۔

تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں پرائمری انجیوگرافی کی سہولت نہ ہونے کی صورت میں قریبی بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیاجائے گا۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ریسکیو1122کی خصوصی ایمبولینسزمریض کو ہسپتالوں میں منتقل کریں گی۔اس حوالے سے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات اور ذمہ داران کوہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مزیدکہاکہ ڈرپ اینڈشپ ابتدائی طورپرپنجاب کے 4اضلاع شیخوپورہ،قصور،جھنگ اور چنیوٹ میں شروع کیاجارہاہے۔پنجاب کے 9بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ابھی تک تقریباً تین ہزارمریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت فراہم کی جاچکی ہے۔نگران وزیراعلی پنجاب کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹرفرقدعالمگیر نے کہاکہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے ویژن کے مطابق ڈرپ اینڈشپ منصوبے کو کامیاب بنائیں گے۔ڈرپ اینڈشفٹ منصوبہ کے تحت دل کے امراض میں مبتلا سینکڑوں مریضوں کو سہولت ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں