چینی صدر

برازیل سمیت دنیا کے تمام ممالک کو مزید مواقع فراہم کئے جائِیں گے،چینی صدر

بیجنگ( گلف آن لائن)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ برازیل سمیت دنیا کے تمام ممالک کو مزید مواقع فراہم کئے جائِیں گے,چین اور برازیل جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور وسیع مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نےبیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا سے بات چیت کی۔

انہوں نے صدر لولا کے دورہ چین کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ چین اور برازیل بالترتیب مشرقی اور مغربی نصف کرہ میں سب سے بڑے ترقی پذیر ممالک اور اہم ابھرتی ہوئی معیشتوں والے ممالک ہیں۔ چین اور برازیل جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور وسیع مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔شی جن پھنگ کا کہنا ہے کہ چین ہمیشہ برازیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھتا ہے، انہیں فروغ دیتا ہے اور ترجیح دیتاہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ مل کر اسٹرٹیجک بلندی پر نئے دور میں چین برازیل تعلقات کے نئے مستقبل کی رہنمائی کرنے کے لئے تیار ہوں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہو سکیں۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال چین کے لئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کی روح کو مکمل طور پر نافذ کرنے کا پہلا سال ہے ، اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ملک میں تمام قومیتوں کے لوگوں کو متحد کرتے ہوئے ان کی قیادت کر رہی ہے تاکہ ایک جامع اور جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کی جاسکے ، اور چینی طرز کی جدیدکاری کے ساتھ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کو جامع طور پر فروغ دیا جاسکے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ نئے سفر میں چین اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے ، ایک نئے ترقیاتی ڈھانچے کو تشکیل دینے کو تیز کرنے اور اعلیٰ سطحی کھلے پن کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کررہا ہے، جس سے برازیل سمیت دنیا کے تمام ممالک کو مزید مواقع فراہم کئے جائِیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ چین برازیل تعلقات کی پائیدار، صحت مند اور مستحکم ترقی یقیناً خطے اور دنیا بھر میں امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کرے گی۔

بات چیت سے قبل شی جن پھنگ نے برازیل کے صدر کے استقبالیے کےلئے عظیم عوامی ہال سے باہر شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ وفاقی جمہوریہ برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا چینی صدر کی دعوت پر 12 سے 15 اپریل تک چین کا سرکاری دورہ کرر ہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں