ڈائریکٹر آئی ایم ایف

پاکستان کی حالیہ پالیسیاں درست سمت میں ہیں، ڈائریکٹر آئی ایم ایف

واشنگٹن( گلف آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر جہاد آزور نے کہا ہے کہ پاکستان اہم موڑ پر ہے، معاشی استحکام کیلئے فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔میڈیا سے گفتگو ڈائریکٹر آئی ایم ایف جہاد آزور نے کہا کہ پاکستان نے جو حالیہ پالیسیاں اختیار کیں وہ درست سمت میں ہیں، موجودہ صورتحال میں مہنگائی پرقابو پانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کی شرح کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے تاکہ کسی بیرونی جھٹکے سے بچا جائے۔ڈائریکٹر آئی ایم ایف کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، پروگرام مکمل کرنے کے لیے فنانسنگ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ برسوں سے بہت سے پروگرامز کے ذریعے پاکستان کو سپورٹ مہیا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں