یوٹیلٹی سٹورز

یوٹیلیٹی اسٹورز پر کچھ اشیا کی قیمتوں میں کمی

کراچی( گلف آن لائن)یوٹیلیٹی اسٹورز پرکھجور اوربیسن کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے ، جس کے بعد بیسن 15 روپے فی کلو کے بعد225روپے میں دستیاب ہوگا۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایاکہ کھجورکا 500 گرام کا پیکٹ 10 روپے کمی کے ساتھ 235 روپے کاہوگا۔ وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت 19اشیا پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، ان بنیادی اشیا کے علاوہ دیگراشیا بھی رعایتی نرخوں پرفراہم کی جائیں گی۔

یاد رہے یوٹیلیٹی اسٹورز پر شہریوں کی سہولت کے لیے سبسڈی والی اشیا کی خریداری کے لیے شناختی کارڈ کی شرط ختم کردی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا تھا کہ فیصلہ شہریوں کی سہولت اور سیل کو بڑھانے کے لیے کیا گیا تاہم آٹا،گھی،چینی کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی شرط برقرار رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں