مسرت جمشید چیمہ

تیرہ کے ٹولے نے رات کے اندھیرے میں عوام پر پیٹرول بم پھینکا ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنمامسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تیرہ کے ٹولے نے رات کے اندھیرے میں عوام پر پیٹرول بم پھینکا ہے ،امپورٹڈ حکومت کی نا اہلی کی سزا 23کروڑ عوام بھگت رہے ہیں ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے نام پر شہباز شریف کی آنیاں جانیاں قوم کو بڑی مہنگی پڑتی ہیں۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ شہباز شریف عوام کو سبز باغ دکھانے کی بجائے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق انتخابات کی راہ ہموارکریں ۔ آپ جتنی مرضی دھواں دار تقریریں کر لیں عوام اب آپ کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے بلکہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے آپ کے احتساب کے لئے بے چین ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تیرہ کا ٹولہ انتخابات سے فرار چاہتا ہے اور اس کے لئے وہ آئین کو بھی اپنے پائوں کے نیچے روندنے سے دریغ نہیں کر رہا ۔ ان شا اللہ تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو آئین شکنی کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں