اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کی وزیر خارجہ آذربائیجان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں کی جانب سے تجارت، توانائی اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے وزرا نے سیاسی سطح پر روابط اور بات چیت کو فروغ دینے پر اتقاق رائے کیا ، ملاقات کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے باکو کو کوپ29 کی میزبانی کے لئے نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں تعاون اور تجربے کے تبادلے میں پاکستان کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے منصفانہ کاز پر آذربائیجان کے مضبوط اور اصولی موقف کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں