جمشید اقبال چیمہ

ناکامی کے باوجود اتحاد ی حکومت اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتی ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں جی ڈی پی ، برآمدات ، ترسیلات زر ، زراعت اور ٹیکسٹائل گروتھ نے تمام ریکارڈ توڑے جبکہ نام نہاد تجربہ کاروں کے دور میں تمام اشاریوں میں منفی رجحان ہے ،جو پٹرول عالمی منڈی میں بے پناہ مہنگا ہونے کے باوجود ہمارے دور میں 150 روپے فی لیٹر مل رہا تھاآج وہ عالمی منڈی میں سستا ہونے کے باوجود مقامی سطح پر282 روپے لیٹر پر پہنچ گیا ہے ۔

پارٹی رہنما ئوں اور کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ چوروں کا ٹولہ ہر دن عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے ،ایک طرف پٹرول مہنگا کر رہے ہیں، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے لیکن ہر شعبے میں مکمل ناکام ہونے کے باوجود بھی یہ لوگ اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ جو خود کو معیشت کا ارسطو کہتے تھے ان کے ایک سال میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 5 ارب ڈالر ، ترسیلات زر 3 ارب ڈالر اور بیرونی سرمایہ کاری 1 ارب ڈالر کم ہونے کا نوید سنائی گئی ہے جس ملک کی آمدن صرف ایک سال میں 10 ارب ڈالر تک کم ہو جائے گی ۔اتحادی حکومت کی نااہلی کی قیمت پاکستانی آٹے کی لائنوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو کر ادا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں