زلمے خلیل زاد

کسی شخص یا ملک کیلئے لابنگ نہیں کرتا، زلمے خلیل زاد

نیویارک(گلف آن لائن)امریکہ کے سابق سفارتکار زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ کسی شخص یا ملک کے لیے لابی نہیں کرتا اور نہ ہی کسی کا ایجنٹ ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سابق امریکی سفارکار زلمے خلیل زاد کاکہنا تھا کہ پاکستان کے “مسٹر ٹین پرسنٹ” کو جواب دے رہا ہوں۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا جو بدقسمتی سے شدت اختیار کر رہا ہے اور تجویز دی کہ اس صورتحال میں کیا کرنا چاہیے۔

انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرداری جیسے دیگر کئی افراد کے برعکس پاکستانی عوام بیرون ملک پرتعیش گھروں کے مالک نہیں جہاں وہ بھاگ سکتے ہیں، مسٹر 10 پرسنٹ کو ملک کو سب سے پہلے رکھنا چاہیے اور بی بی کی سیاسی وراثت کا احترام کرنا چاہیے تاکہ ایسی تباہی کو روکا جا سکے جو 220 ملین افراد کو نقصان دے گی۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اور ملک کے سیاسی رہنماں کو قانون کی حکمرانی کا عہد کرنا چاہیے اور سپریم کورٹ کو تقسیم کرنے کے بجائے اس کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں