جمشید اقبال چیمہ

انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے پی ڈی ایم ٹولے کی سیاست کا حشر نشر کر دینگے’ جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے روزانہ کی تعداد میں لوگ خط غربت کی لکیر سے نیچے جارہے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید تیزی آئے گی، چوروں کے ٹولے نے ملک کو جان بوجھ کر سیاسی اور معاشی بحران کے بعد آئینی بحران کی طرف دھکیلا ہے جس کا مقصد صرف انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنا ہے ۔

پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ چوروں اور ڈاکوئوں نے ملک کو جس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ اس سے واپسی میں کئی سال لگ جائیں گے ۔ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصا ف کا ہوم ورک مکمل ہے اور بھاری اکثریت سے حکومت میں آنے کے بعد اس پر عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ جب بھی انتخابات ہوں گے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے پی ڈی ایم ٹولے کی سیاست کا حشر نشر کر دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں