اداکار فواد خان

ڈانس اور میں ایک دوسرے کے دشمن ہیں، فواد خان

کراچی (گلف آن لائن)پاکستانی اسٹار فواد خان کا کہنا ہے کہ میں اور ڈانس ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔فواد خان آج کل اپنی نئی فلم ‘منی بیک گارنٹی’ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی ہے۔اداکار سے فلم کے ایک پروموشنل ایونٹ میں سوال کیا گیا کہ کیا آپ فلم ‘منی بیک گارنٹی’ میں ڈانس کرتے نظر آئیں گے؟اْنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میں ڈانس نہیں کروں گا، مجھے لگتا ہے کہ میں اور ڈانس ایک دوسرے ے دشمن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘منی بیک گارنٹی’ ایک اچھی فلم ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ شائقین کو پسند آئے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل فواد خان بالی ووڈ فلم ‘کپور اینڈ سنز’ کے گانوں پر ڈانس کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیلی ویڑن اور فلم انڈسٹری کے نامور اداکار فواد خان ایک بہت کامیاب موسیقار بھی رہے ہیں۔اداکار اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں اور ایک کے بعد ایک کامیاب فلمیں دے رہے ہیں۔اس سے قبل ریلیز ہونے والی ان کی سپر ہٹ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں