گرفتار

فراڈکیس میں علی زیدی کی ضمانت منظور ہوگئی

کراچی (گلف آن لائن)کراچی کی مقامی عدالت نے فراڈکیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی ضمانت منظور کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے علی زیدی کو 10 ہزار روپیکے مچلکے جمع کرانیکا حکم دیا ہے۔علی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری عدالت سے باہر سیٹلمنٹ ہو چکی ہے، مدعی مقدمہ ملک سے باہر ہیں۔

اس سے قبل صبح فراڈ کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے علی زیدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنیکا حکم دیا تھا۔عدالت نے علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع سے متعلق تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 30 اپریل تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں