گندم

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں، گندم کی 6300 بوریاں برآمد

کامونکے / حافظ آباد(گلف آن لائن)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پاسکو کی جانب سے گندم اسمگنگ اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جب کہ مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران گندم کی 6300بوریاں برآمد کی گئیں جبکہ گندم پشاور اسمگل کرنے والے 3 ٹرک پکڑ ے گئے۔

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فاروق وڑائچ کی ہدایت پر ضلع بھر میں گندم کی غیر قانونی زخیرہ اندوزوی اور اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

زونل منیجر پاسکو مکرم جاوید نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پاسکو کی جانب سے کالیکی،بھوبھڑہ،مدینہ شوگر ملز چوک،ساون پورہ اور فتح پور کے علاقوں سے گندم کی غیر قانونی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی ناکام بناتے ہوئے گندم سے بھری سات گاڑیاں پکڑ لی گئیں،گاڑیوں پر لوڈ گندم کی تقریبا 3100بوریاں بھی قبضہ میں لے لی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پکڑی جانے والی گاڑیاں اور گندم قریبی پاسکو سنٹرز زمنتقل کر دی گئیں ہیں۔دولیکی بائی پاس پنڈی بھٹیاں کے قریب گودام پر چھاپہ مار کر غیر قانونی ذخیرہ کی جانے والی 1200بوری گندم بھی قبضہ میں لیکر پاسکو سنٹر منتقل کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں