بلیغ الرحمن

وزیراعظم شہباز شریف ترجیحی بنیادوں پر اورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں، گورنرپنجاب بلیغ الرحمان

لاہور (گلف آن لائن) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانی وطن سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں، پاکستان کا احساس تب ہوتا ہے،جب آپ ملک سے باہر ہوتے ہیں،سمندر پار پاکستانی سب سے بڑا سرمایہ ہیں ، اورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف بہترین اقدامات کررہے ہیں۔

وہ مسلم لیگ (ن )سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کی سربراہی میں لیگی اراکین سے گورنرہائوس لاہور میں ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے۔ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سمیت ان کی ملک و قوم کے لئے گراں قدر خدمات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد وفد کے اراکین ملتان ریجن کے سابق رکن قومی اسمبلی اور مئیر میاں طارق رشید معروف کاروباری شخصیت اور مسلم لیگ ن کے رہنما اظہر ملک و دیگر موجود تھے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نیوفد کا استقبال کیا۔اس موقع پر شیخ سعید نے سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل ا?فیئرز کی جانب سے حالیہ تنظیم سازی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں ستائیس لاکھ پاکستانی مقیم ہیں جنہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور میاں نوازشریف کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور میاں نوازشریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب سے جس طرح قائد میاں نوازشریف کو سعودی عرب میں پذیرائی ملی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے

کہ سعودی قیادت میاں نوازشریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے اور یقینااس سے دو برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہونگے اور میاں نوازشریف کی قیادت میں پاک سعودی تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقعے بڑھیں گے۔شیخ سعید نے سعودی عرب میں مقیم ورکرز کے مسائل سے بھی گورنر پنجاب کو ا?گاہ کیا اور کہا کہ لاکھوں ورکرز دن رات ایک کرکے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ بھی انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اورسیز پاکستانیوں کو بیرون ممالک سمیت پاکستان میں بھی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ اورسیزپاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اس حوالیوزیراعظم شہبازشریف کی حکومت بہتر اقدامات کر رہی ہے۔ملاقات میں ملکی سیاست پر بھی گفتگو کی گئی خصوصاً جنوبی پنجاب میں ا?ئندہ الیکشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں