سینیٹر طلحہ محمود

معاونین دوران حج عازمین کی مکمل ضروریات کا خیال رکھیں گے، سینیٹر طلحہ محمود

اسلام آبا د(گلف آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہاہے کہ معاونین دوران حج عازمین کی مکمل ضروریات کا خیال رکھیں گے۔وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے حج معاونین کے ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاونین دوران حج عازمین کی مکمل ضروریات کا خیال رکھیں گے۔وزیر مذہبی امور نے کہاکہ معاونین عازمین حج کی مکمل رہنمائی کریں گے،تمام معاونین جزبہ ایمانی کے تحت اپنے فرائض انجام دیں۔

وزیر مذہبی امور نے کہاکہ سب کی نگرانی ہوگی، کسی بھی معاون کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حج انتظامات کیلئے دن رات محنت کی جا رہی ہے۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ عازمین حج کی آسانی کیلئے دن رات کوشاں ہوں،تمام ایئرلائنز اور سعودی حکام سمیت سب سے رابطے میں ہوں۔ وزیر مذہبی امور نے کہاکہ حج انتظامات کو جلد از جلد مکمل کر کے عازمین کو بروقت روانہ کیا جائے گا۔

وزیر مذہبی امور نے کہاکہ معاونین حج کے ہمراہ خود بھی سعودی عرب میں موجود ہوں گا۔ انہوںنے کہاہک میڈیا سے گزارش ہے کہ وہ بے بنیاد خبروں سے اجتناب کریں،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں وہ اس فرض سے احسن طریقے سے نبرد آزما کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں