فواد چوہدری

صحافت کا عالمی دن ارشد شریف کے نام،پاکستان میں یہ دن ایسے وقت منایا جا رہا ہے جب ریاستی جبر عروج پر ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ صحافت کا عالمی دن ارشد شریف کے نام،پاکستان میں یہ دن ایسے وقت منایا جا رہا ہے جب ریاستی جبر عروج پر ہے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ صحافت پابند سلاسل ہے ایک طرف نوجوان صحافی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیںاور دوسری طرف صحافیوں کی خرید و فروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے۔ سابق وزیر نے کہا کہ پاکستان کی صحافت اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے، ہمارا عزم ہے کہ ملک میں صحافت کو آزاد کروائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں