جمشید اقبال چیمہ

حکمران 400 ارب ڈالر کی معیشت والے ملک کو5 ارب ڈالر کیلئے گروی رکھ رہے ہیں’ جمشید اقبال چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولہ 23کروڑ آبادی اور ایٹمی صلاحیت کے حامل ملک سے کھلواڑ کر رہا ہے،پاکستان کی 400 ارب ڈالر کی معیشت ہے لیکن اسے 5 ارب ڈالر کے لیے گروی رکھا جارہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 121میں عوامی رابطہ مہم کے دوران اکابرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مافیا ز کی حکومت چاروں شانے چت ہوچکی ہے ،بے بسی، بدحواسی کے عالم میں یہ سپریم کورٹ سے الجھ کر مظلومیت کے بیانیے کی تلاش میں ہیں ۔ پوری قوم نے عمران خان کی کال پر باہر نکل کر یہ پیغام دیدیا ہے کہ وہ آئین کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج حالات یہ ہو چکے ہیں کہ عوام دو وقت کی روٹی کے حصول کے لئے بھی پریشان ہیں ، فی کس آمدن تیزی سے کم ہو رہی ہے ، مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی پالیسیاں جاری رہیں تو ملک کے 23کروڑ عوام ہی غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں