آفریدی

مجھے شاہین سے بولنگ میں زیادہ توقعات ہیں،،شاہین سے متعلق شاداب کے ٹوئٹ پر شاہد آفریدی کا دوٹوک جواب

کراچی ( گلف آن لائن)داماد شاہین شاہ آفریدی سے متعلق شاداب خان کے ٹوئٹ پر سسر شاہد آفریدی نے دوٹوک الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ مجھے شاہین سے بولنگ میں زیادہ توقعات ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان نے کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں شاہین آفریدی کی آخری اوور کی ویڈیو شیئر کی۔ شاداب نے شاہین کا موازنہ جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی سے کیا اور ویڈیو کے ساتھ عنوان میں تحریر کیا کہ ”کیا یہ ہٹنگ ایک اور آفریدی کی یاد دلاتی ہے؟۔

اس پر شاہد آفریدی نے بھی دوٹوک الفاظ میں جواب دے دیا۔ شاہد نے لکھا کہ مجھے شاہین سے بولنگ میں زیادہ توقعات ہیں، شاہین اگر جلد وکٹ لیتا ہے تو اس سے پاکستان کو فائدہ ہوتا ہے۔سابق کپتان نے لکھا کہ سب کو معلوم ہے کہ شاہین بیٹنگ پر بھی کافی محنت کر رہا ہے، سب نے دیکھ لیا کہ وہ بیٹنگ میں کیا کرسکتا ہے۔شاہد آفریدی کانے کہاکہ مجھے افتخار اور شاداب سے بھی کافی توقعات ہیں۔ شاداب اور افتخار کا ٹیم میں کافی اہم کردار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں