ڈاکٹر شاہد صد یق

مشکل وقت گزرجائیگا کارکن صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (گلف آن لائن)تحریک انصاف کے بانی رکن، امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاکہ مشکل وقت گزرجائیگا کارکن صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں،پرامن احتجاج پی ٹی آئی کاحق ہے مگر اس کی آڑ میں ملک دشمن عناصر کو اپنی صفوں میں گھسنے نہ دیا جائے،ملک بھر میں پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں سے گزارش ہے کہ پرامن ر ہیں۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پرامن احتجاج پاکستان تحریک انصا ف کا حق ہے مگر اس احتجاج کی آڑ میں کچھ شر پسند عناصر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں اور کچھ لوگ ہمارے ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ایسے عنا صر کا پی ٹی آئی سے کو ئی تعلق نہیں ہے ،

احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنماء ملک دشمن عناصر کو اپنے صفوں میں گھسنے نہ دیںکیوں کہ یہ ہمارا ملک ہے ، ملک ہے تو ہم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نگران حکومت بھی پی ٹی آئی کے کارکنو ں کے خلاف بلاجواز کریک ڈائون اور کارکنوں کی گر فتاری کرکے ماحول خراب کرنے کی کو شش نہ کرے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کے کسی فیصلے کوعوام تسلیم نہیں کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں