وزیر اعظم محمد شہبازشریف

و زیر اعظم کی متعلقہ حکام کو پولیو کی آئندہ مہم کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (گلف آن لائن)و زیر اعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو پولیو کی آئندہ مہم کیلئے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کو پولیو جیسے موذی مرض سے پاک کرنے کیلئے حکومت پر عزم ہے،پاکستان کے مستقبل کو پولیو سے پاک کرنے تک ذاتی نگرانی سے اپنی کوششیں جاری رکھونگا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے روٹری فاؤنڈیشن کے وفد نے انٹرنیشنل پولیو پلس کمیٹی کے سربراہ مائیک میکـگورن کی قیادت میں ملاقات کی جس میں روٹری کے عہدیداران عزیز میمن، فیض کِڈوائی، عدنان روہیلہ اور متعلقہ وزارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔

ملاقات میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ روٹری انٹرنیشنل اور انسدادِ پولیو کیلئے مہم کیلئے دیگر شراکت داروں بے رواں سال 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مختص کئے ہیں۔ ملاقات میں حکام نے وزیر اعظم کو ملک میں پولیو مہمات کی موجودہ صورتحال کے بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ جنوبی خیبر پختونخوا میں انسدادِ پولیو کیلئے خصوصی مہم کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام خصوصاً قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کو ہر صورت فول پروف بنایا جائے۔

وزیر اعظم نے وزراتِ قومی صحت کے حکام کو بھی آئندہ انسداد پولیو مہم کیلئے مکمل تیاری کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو پولیو جیسے موذی مرض سے پاک کرنے کیلئے حکومت پر عزم ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کے مستقبل کو پولیو سے پاک کرنے تک ذاتی نگرانی سے اپنی کوششیں جاری رکھونگا۔ شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے روٹری انٹرنیشنل اور بِل اور میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت انسداد پولیو ورکرز کی سیکیورٹی یقینی بنا رہی ہے۔وزیرِ اعظم نے 2022 کے سیلاب کے متاثرین کیلئے روٹری انٹر نیشنل کی جانب سے رہائشی منصوبوں کے قیام کی پزیرائی کی۔وزیر اعظم کی متعلقہ حکام کو پولیو کی آئندہ مہم کیلئے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں