مشاہد حسین سید

پاکستان جمہوریت قانون کی حکمرانی اور آئین کی بنیاد پر کھڑا ہے ، مشاہد حسین سید

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ پاکستان جمہوریت قانون کی حکمرانی اور آئین کی بنیاد پر کھڑا ہے ،پارلیمنٹ اپنے ممالک اور عوام کی ترجمانی کرتی ہے ،سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی آئین سے ہے،اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قوانین کے تحت مماملک کے درمیان تعلقات کا تعین اور تنازعات کا حل موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو دستور پاکستان کی گولڈن جوبلی کے سلسلے میں بین الاقوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،بین الاقوامی کنونشن کا عنوان آئین میں مختلف بحرانوں کے چیلنجز سے نمٹنے سے متعلق مختلف امور ہیں۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان ووٹ کے ذریعے معرض وجود میں آیا ،پاکستان جمہوریت قانون کی حکمرانی اور آئین کی بنیاد پر کھڑا ہے ،

ایگزیکٹو قانون ساز اور عدلیہ تین اہم ستون ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر آئینی قوتوں کی مداخلت سے مسائل جنم لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اپنے ممالک اور عوام کی ترجمانی کرتی ہے ،سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی آئین سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں