چودھری پرویزالٰہی

پیٹرول بم پھینکنے کے مقدمے میں پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج

لاہور(گلف آن لائن)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گھر پر چھاپے کے دوران پیٹرول بم پھینکنے کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج نے چودھری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔چودھری پرویز الٰہی کے خلاف لاہور کے تھانے غالب مارکیٹ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں