شرجیل میمن

قانون کہتا ہے سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہئے،شرجیل میمن

کراچی( گلف آن لائن )وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو وی وی آئی پی پروٹوکول میں بلایا گیا لیکن سابق صدرآصف زرداری، اسپیکر آغا سراج کو بکتربند میں لایا گیا قانون کہتا ہے کہ سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہوگا۔

سندھ اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کہا گیا کہ آپ کودیکھ کرخوشی ہوئی دھاندلی کیساتھ محبت،کھلا پروٹوکول لیکن کچھ چیزیں ڈھکی چھپی اچھی لگتی ہیں میرا لاڈلہ میری مرضی اور کہا گیا کہ عمران خان صاحب ہنگامہ آرائی کی مذمت کرلیجئے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ یہ سب باتیں سپریم کورٹ میں ہوئی ہیں عمران خان کی آڈیو بھی سامنے آچکی ہے جس میں وہ لوگوں کو باہرنکلنے کا کہہ رہے تھے، ملک کیلئے برا سوچنے والے کو اتنی مراعات دی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو پولیس گیسٹ ہائوس میں رکھا گیا کہا گیاعمران خان کوگیسٹ ہائوس میں عدالتی مہمان بنائیں۔

دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کبھی عدالت میں یہ الفاظ نہیں سنے ویلکم خوشی ہوئی آپ کو دیکھ کر یہ الفاظ کل عدالت میں بولے گئے جب ملزم پیش ہوئے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات بہت ہوئے اداروں پر دہشتگرد حملہ آور ہوئے اور 75 سالہ سیاسی تاریخ یہ مثال دیکھنے کو نہیں ملتی کہ کسی جماعت نے لفظی گولہ باری چھوڑیں بلکہ حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جناح ہائوس کو دہشت گردوں نے جلایا لیکن اس کی مثال نہیں ملتی کہ لاہور کے جناح ہائوس پر سیاسی جماعت قابض ہونے کی کوشش کرے، پولیس اہلکاروں پر حملہ ہوا، گاڑیاں جلائی گئیں، املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں