محمد حفیظ

محمد حفیظ اور جاوید میانداد کی ملکی صورتحال پر خصوصی اپیل

اسلام آباد (گلف آن لائن )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملکی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ اور جاوید میانداد نے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک عام پاکستانی کی حیثیت سے میں ایک پرامن اور رہنے کیلئے پرسکون معاشرہ چاہتے ہیں ۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمد حفیظ نے خصوصی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ ایک عام پاکستانی کی حیثیت سے میں ایک پرامن اور رہنے کیلئے پرسکون معاشرہ چاہتا ہوں ،

میری تمام اسٹیک ہولڈرز سے عاجزانہ گزارش ہے کہ اپنے پیارے ملک پاکستان کے حل کیلئے کوئی صحیح حل تلاش کریں۔دوسری جانب پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کی جانب سے بھی ایک ٹوئٹ کی گئی ہے۔جاوید میانداد نے لکھا کہ صرف معروف ریٹائرڈ ججز، مسلح افواج کے ریٹائرڈ سینئر افسران، میڈیا کے اینکر پرسنز، ریٹائرڈ فارن سیکرٹریز، اعلیٰ کاروباری شخصیات اور سابق کرکٹرز کو ہی ہاتھ ملا کر آرمی چیف اور عمران خان سے ملنا چاہیے تھا اور اپنے اختلافات کو پگھلانے کے لیے آئس بریکر کا کام کرنا چاہیے تھا۔

جاوید میانداد نے اپنے پیغام میں لکھا کہ انہیں ان دو متحارب مخالفوں کے درمیان بات چیت کے لیے ایک پل بنانا چاہیے تھا جو آمنے سامنے ملنے کو تیار نہیں، میں اسے ہماری سول سوسائٹی کی ناکامی کے طور پر دیکھتا ہوں جو اپنے کمفرٹ زونز میں جمی رہی اور پاکستان میں بدامنی پھیلی ہوئی تھی، ایک متحرک اور پرجوش کوشش کے ذریعے اس سے بچایا جاسکتا تھا۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ سول سوسائٹی کو اب کام کرنا چاہیے اور فوج اور عمران خان کے درمیان خلیج کو ختم کرنا چاہیے، پاکستان کو بچانے کا یہی واحد راستہ ہے، آئیے عمران اور فوج کو چہرہ بچانے کی سہولت فراہم کریں کیونکہ دونوں کو ایک مدد گار اور نجات دہندہ کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں