شیخ رشید

عدلیہ پر حملہ ن لیگ کو وراثت میں ملا ہے،شیخ رشید احمد

راولپنڈی (گلف آن لائن)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنا (ن )لیگ کو وراثت میں ملا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنا ن لیگ کو وراثت میں ملا ہے، ججز کو لٹکانے اور دھرنے کی باتیں عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ ہے اور رجسٹرار سپریم کورٹ کے اجلاس میں پولیس کی عدم شرکت سول نافرمانی کی دلیل ہے۔

انہوںنے کہاکہ عدلیہ نے ملک کو انارکی اور خانہ جنگی سے بچایا ہے، (آج) پیر سے فائنل راؤنڈ شروع ہے، 2 سے 4 ہفتوں میں فیصلہ ہو جائے گا، الیکشن ہوں گے، آگ اور خون کی سیاست ختم ہو کر رہے گی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ معاشی حالات مخدوش اور بحران سنگین ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 3400 روپے کا ہو گیا ہے، کسی پارٹی کو بین کرنا آسان نہیں ہوگا، فوج کے حساس اداروں کی عمارتوں پر حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں، فوج عظیم ہے، ن لیگ کی فرمائشی، نمائشی اور دکھاوے کی ریلیوں کی محتاج نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں