محسن حیدر

فلم کا نام ”سپر پنجابی ” ضرور ہے لیکن مشکل پنجابی نہیں بولی گئی سب کوسمجھ آئیگی’ محسن حیدر

لاہور( گلف آن لائن)حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ” سپر پنجابی ” میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار محسن حیدر عباس نے کہا ہے کہ فلم کا نام ”سپر پنجابی ” ضرور ہے لیکن بہت مشکل پنجابی نہیں بولی گئی سب کوسمجھ آئے گی،فلم کی تما م کاسٹ نے اپنے کردار خوب نبھائے ہیں اور یقینی طو رپر یہ فلم ہماری انڈسٹری کیلئے ہوا کا تازہ جھونکا ثابت ہو گی ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فلم میں کام کرنے کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ہے ، فلم میں کامیڈی کا تڑکا ہے اور جس طرح کے حالات ہیں اس میں یہ بہت ضروریہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا نام ” سپر پنجابی ” ضرور ہے لیکن اس میں بولی گئی پنجابی مشکل نہیں سب کو سمجھ آئے گی۔فلم کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر، صائمہ بلوچ، ثنا، افتخار ٹھاکر اور ناصر چنیوٹی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں