لاہور ہائیکورٹ،فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ( گلف آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس انوار الحق پنوں نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی۔

فرخ حبیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ 28 اپریل کو دبئی جانا چاہتا تھا، لاہور ایئرپورٹ پر مجھے جہاز سے اتار دیا گیا، مجھے بتایا گیا کہ میرا نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہے، ایئرپورٹ پر مجھ سے میرا پاسپورٹ اور سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا، میرا نام ای سی ایل میں سیاسی وابستگی کی وجہ سے شامل کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پاسپورٹ اور سامان واپس کرنے کا حکم دے، عدالت وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں