طیب اردوان

گزشتہ سالوں کے مقابلے میں ترکی کو ہم نے زیادہ مضبوط کیا، رجب طیب اردوان

انقرہ( گلف آن لائن) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ انہوں نے ملک کو 21 سال پہلے کے مقابلے میں ایک آزاد، زیادہ خوشحال، زیادہ پرامن اور معاشی طور پر مضبوط حیثیت دلائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جوانی کے ایام سے ہی فعال سیاست کر تے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کر رہا ہوں، وہ اپنی جوانی کے دور سے ہی فعال سیاست کی دوڑ میں ہیں اور ہمیشہ قوم کی نظروں کے سامنے رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے اپنی 40 سالہ سیاسی زندگی میں ہمیشہ جمہوریت اور قومی ارادے کا دفاع کیا ہے، “ہم نے ترکیہ کے تمام 85 ملین عوام کو نظر انداز نہیں کیا، سب کو ساتھ لے کر چلے ہیں۔ ہم نے کسی بھی شہری کے طرز زندگی یا رہن سہن میں مداخلت نہیں کی۔ ہم نے اپنے معاشرے کے تمام طبقات کے حقوق اور آزادی کو وسعت دی ہے ۔

انہوں نے کہا ہم نے شہریوں کے ناک میں دم کرنے والی دہشت گرد تنظیم کے برخلاف کامیاب آپریشنز کیے ہیں، اپنے وطن کو 21 سال قبل کے مقابلے میں کہیں زیادہ آزاد، خوشحال، زیادہ پر امن اور معاشی طور پر کہیں زیادہ مضبوط بنایا ہے۔ انشااللہ 14 مئی کے بعد بھی ہم ترکیہ بھر کے لیے انس و محبت کے ساتھ خدمات فراہم کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں