سپر پنجابی

” سپر پنجابی ”نے پہلے دو روز میں 5کروڑ 40لاکھ روپے کا بزنس کر لیا

لاہور(گلف آن لائن )رائٹر و ڈائریکٹر ابو علیحہ کی فلم ” سپر پنجابی ”نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں پہلے دو روز میں 5کروڑ 40لاکھ روپے کا بزنس کیا ۔ فلمساز و اداکار افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ ” سپر پنجابی کو پاکستان سمیت 19ممالک میں ریلیز کیا گیا ہے اور پہلے دو روز میں فلم نے 5کروڑ 40لاکھ روپے کی آمدن حاصل کی ہے جو حوصلہ افزاء ہے ، فلم کو جس طرح کی پذیرائی مل رہی ہے امید ہے یہ فلم اچھا بزنس کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ فلم کو ہماری توقعات سے بڑھ کر پذیرائی مل رہی ہے جس پر ساری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔میں اور دوسرے پروڈیوسر صفدر ملک ، رائٹر و ڈائریکٹر ابو علیحہ فلم بینوں کے مشکور ہیں جنہوں نے فلم کو پسند کیا۔فلم میں محسن عباس حیدر ، صائمہ بلوچ، افتخار ٹھاکر ، ثنا فخر اور عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں