حنا پرویز بٹ

مریم نواز نے عمران خان ،اسکے سہولت کاروں کو بے نقاب کردیا ‘حنا پرویز بٹ

لاہور (گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) ڈسڑکٹ لاہور یوتھ کی کوآرڈی نیٹر حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ مریم نواز نے عمران خان اور اسکے سہولت کاروں کو بے نقاب کردیا ،سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج پر پی ڈی ایم کے کارکنوں کا صبر و تحمل لائق تحسین ہے۔انہوںنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لیگی کارکنوں نے مریم نواز کی لیڈرشپ میں اسلام آباد میں ایک بڑا پاور شو کیا ،مریم نواز کی مکمل تقریر میں ہر ریاستی ادارے کو آئین اور حلف کی پاسداری کی دہانی تھی۔میاں نوازشریف کا بیانیہ اور انکی جدوجہد بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

پاکستان تب ہی آگے بڑھے گا جب پارلیمنٹ مضبوط اور آئین کی بالادستی ہو گی۔حنا پرویز بٹ نے کہا کہ شرپسندوں کے ٹولے نے پاکستان میں جو نفرت کی آگ پھیلائی وہی اب اسکا ایندھن بنیں گے۔ عمران خان اور اسکے چمچوں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت فوجی تنصیبات پر حملے کروائے اور اب مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں کہ ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم نے اپنی آنکھوں سے دو دن وہ مناظر دیکھے ہیں ۔تحریک انصاف کے شرپسند پسندوں کی تمام ویڈیو موجود ہیں ۔وفاقی حکومت کو فوری طور پر تحریک انصاف کو کالعدم قراردینا دینا چاہیے۔تحریک انصاف اور عمران خان پاکستان کے لئے مستقل خطرہ بن چکے ہیں ۔جتنا جلدی ممکن ہوسکے اس ٹولے سے قوم کی جان چھڑوائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں