بابر اعظم

بابر اعظم کی توجہ اپنی فٹنس پر مرکوز ، جم میں ٹریننگ کی تصاویر وائرل

لاہور (گلف آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ فی الحال نہ ہونے کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کمٹمنٹ دیکھ کر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔کسی بھی ایتھلیٹ کے لیے فٹنس سب سے اہم ہوتی ہے اور بابر اعظم بھی یہ بات خوب جانتے ہیں۔ملک میں یا انٹرنیشنل لیول پر فی الحال کرکٹ سے دور بابر اعظم ان دنوں اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔

بابر اعظم نے اس حوالے سے اپنی مصروفیات کی تصاویر سوشل میڈیا اکائونٹس پر پوسٹ کی ہیں۔کپتان کو جِم میں ٹریننگ کرتا دیکھ کر ان کے مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور انہیں میدان میں بیٹنگ کرتا دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں