عبداقادر پٹیل

چیلنجز کے باوجود پاکستان اہل آبادی کی 90 فیصد کو کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگانے میں کامیاب رہا ہے،عبداقادر پٹیل

جنیوا (گلف آن لائن) وفاقی وزیر صحت عبداقادر پٹیل نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کے فوری اور موثر ردعمل کا پوری دنیا نیا عتراف کیا گیا ہے ، چیلنجوں کے باوجود پاکستان اپنی اہل آبادی کی 90 فیصد کو ویکسین لگانے میں کامیاب رہا ہے۔وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے جنیوا میں وبائی امراض فنڈکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وبائی فنڈ بورڈ کی دوبارہ تشکیل کیلئے فنڈ سیکرٹریٹ نے پاکستان سے رابطہ کیا،فنڈ بورڈ نے پاکستان سے شریک سرمایہ کار کی نشست چھوڑنے یا اسے برقرار رکھنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے باضابطہ طور پر سیٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، وزارت خارجہ سے بھی علاقائی ممالک کی متعلقہ وزارت خارجہ کے ساتھ کینوسنگ شروع کرنے کی درخواست کی گئی ہے،پاکستان نے اپناامیدوار پیش کرنے کیلئے آج 23 مئی کو باضابطہ علاقائی مشاورت کا اہتمام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علاقائی مشاورت اجلاس کے انعقاد کا مقصد مشرقی بحیرہ روم ممالک کی حمایت حاصل کرنا ہے ، عالمی ادارہ صحت علاقائی سطح پر دوسرے ممالک میں اپنے متعلقہ ملکی دفاتر سیخودمختار شریک سرمایہ کار نشست کو برقرار رکھنے کے پاکستان کے فیصلے حمایت کی ہے۔ وزیر صحت نے شرکا ء کو پاکستان کی جانب سے،خطے میں انفرادی اور اجتماعی طور پر اتحادی ممالک کے مفادات کو فروغ اور تحفظ فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ وبائی فنڈ پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہوئے وبائی فنڈ کے گورننگ بورڈ میں ہماری امیدوار کو برقرار رکھنے کیلئے حمایت حاصل کرے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کے فوری اور موثر ردعمل کا پوری دنیا نیا عتراف کیا گیا ہے، چیلنجوں کے باوجود پاکستان اپنی اہل آبادی کی 90 فیصد کو ویکسین لگانے میں کامیاب رہا ہے۔ پاکستان کا کووڈ۔ 19 اور اس طرح کی وبا کے خلاف نمٹنے ردعمل کو مضبوط بنانے کے لیے اضافی مدد کی بنیاد رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں