نیئر حسین بخاری

آئین سازی اور قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہاہے کہ آئین سازی اور قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ جمہوریت کا محور و مرکز آئین ساز ادارہ پارلیمنٹ بالا دست ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آئین میں ریاستی سرکاری اداروں کی حدود قیود صراحت اور وضاحت سے درج ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے عدلیہ نے ضیاء کے مارشل لاء کو جائز قرار دیااور مشرف کو آئینی ترمیم کا اختیار دیا۔ انہوںنے کہاکہ قانون بنانا پارلیمنٹ کا کام اور فراہمی انصاف عدلیہ کی زمہ داری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بلا امتیاز و بلاتفریق” نظر آتے انصاف ” سے ہی رشتہ داری تعلق داری تاثر زائل ہو سکتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عام شہری حصول عدل و انصاف کیلئے تکالیف میں اور عمران خان کو بار بار عدالتی ریلیف سوالیہ نشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ میں ججز تقسیم ختم کرنا سپریم کورٹ چیف کی ذمہ داری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ ججز کو قانونی نکات اور فیصلوں میں اختلاف رائے پر بنچز میں شامل نہ کرنا قابل غور ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں