عمر ایوب

پولیس نے سرچ وارنٹ کے بغیر دوبارہ میرے گھر پر چھاپہ مارا، عمر ایوب

اسلام آباد (گلف آن لائن)رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ شالیمار تھانے کی اسلام آباد پولیس نے گزشتہ شب تقریباً ساڑھے 12 بجے کسی سرچ وارنٹ کے بغیر دوبارہ میرے گھر پر چھاپہ مارا اور میری گاڑی چوری کر لی۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اسلام آباد پولیس غیر قانونی تلاشی اور اب گاڑیوں کی چوری میں بھی ملوث ہے،

عدلیہ، سرکاری ملازمین اور سفارت کاروں کو اپنی گاڑیوں کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ پولیس اس انتہائی مہنگائی کے دور میں اپنی آمدن بڑھانے کیلئے گاڑیاں چوری کررہی ہے۔عمر ایوب نے سوال کیا کہ مجھے اپنی چوری شدہ گاڑی کے لیے ایف آئی آر کہاں درج کرانی چاہیے؟ کیا میں چوروں سے ہی کہوں کہ چوروں کو پکڑیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں