مریم اورنگزیب

یوم تکبیر، پاکستان ناقابل تسخیرکا اعلان ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یوم تکبیر، پاکستان ناقابل تسخیرکا اعلان ہے،اللہ پاک کا شکر اور احسان بجالاتے ہوئے اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں، ہمارے دوستوں اور محسنوں کو مبارک پیش کرتے ہیں۔

شکریہ ادا کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے اتوارکے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ دن قائد نواز شریف کی حب الوطنی، بہادری، بصیرت اورقومی مفاد پر سمجھوتہ نہ کرنے کا دن ہے، سائنسدانوں سمیت پوری ٹیم کوبھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر قربانیاں دیں اور 25 سال پہلے آنے والی نسلوں کے لئے دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں